پاکستانی شیعہ خبریں

کچی شراب پی کر مرنے والے شہید ہیں، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

شیعہ نیوز (کراچی) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے بزرگ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کراچی میں کچی شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید پر تھوڑا شوق پورا کر لیا، مرنے والے معصوم لوگ تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائد علی شاہ نے کہا کہ کچی شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کی جان بھی ایک انسان کی جان ہے، کیا ان کی کوئی قیمت نہیں ہے، ہم تو سمجھتے ہیں کہ وہ بھی شہید ہیں، بیچارے معصوم اور غریب لوگ تھے، عید منانے کیلئے تھوڑا سا شوق پورا کیا، لیکن ایسا کرنا نہیں چاہیئے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ذمہ داران کی صرف معطلی کافی نہیں ہوگی، انکے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔ قائم علی شاہ کی جانب سے کچی شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کو شہید قرار دیئے جانے کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر شراب پی کر ہلاک ہونے والے شہید ہیں تو شراب بیچنے والوں کا کیا مرتبہ ہے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button