پاکستانی شیعہ خبریں

بھارتی جارحیت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کا احتجاجی مظاہرہ، نواز حکومت کیخلاف نعرے بازی

شیعہ نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے  مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پرایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے عنوان سے احتجاج کیا گیا احتجاج سے علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ اشفاق مطہری اور ایڈوکیٹ رحمان رضا نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے بھارت مردہ باد کے نعرے بلند کئے اور بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور  پاکستانی حدود میں گولہ باری کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جارحیت پر نواز حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، جس ملک کے حکمران اپنے ملک کی سلامتی کیلئے اپنے لب ہلانا تک گوارہ نہ کریں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ  نواز شریف اگر  نریندر مودی کی والدہ کو ساڑھی کا تحفہ بھیجنے کے بجائے ہزاروں کشمیری شہداء کی ماؤں اور بہنوں کے دکھوں کا مداوا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا، ایسا شخص جسے اپنے ملک سے زیادہ اپنے تجارتی مراسم کی فکر ہو اسے اس ملک کے اقتدار سے الگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button