مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا
شیعہ نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا، یاد رہے کہ سابق کابینہ کے بعض اراکین کے غیر فعال ہونے کے باعث گزشتہ دنوں ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے ضلعی کابینہ کو تحلیل کر دیا تھا۔ بعد ازاں ضلعی سیکرٹری جنرل نے مختلف عمائدین اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور کابینہ کو ار سرنو تشکیل دیا، تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی مرکزی امام بارگاہ میں مجلس وحدت مسلمین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے خصوصی شرکت کی ان کے علاوہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب حسین جعفری، معروف مذہبی شخصیات سید ممتاز حسین شاہ، سید مطلوب حسین شاہ، سید امتیاز حسین شاہ، سید ریاض حسین شاہ، سید بشیر حسین شاہ، نسیم بنگش اور ڈاکٹر اظہار حسین صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی۔ علامہ جہانزیب جعفری نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔