Uncategorized

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا نواں مرکزی تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان کنونشن شروع ہوگیا

شیعہ نیوز (فیصل آباد)  جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان مرکزی کنونشن امام بارگاہ قصر رضا (علیہ السلام)، رضا آباد فیصل آباد میں  شروع ہوگیا۔ جس میں پہلے دن میں ملتان بکھر ڈی جی خان فیصل آباد سکھر لاڑکانہ حیدر آباد کراچی ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک نصیر آباد سمیت ملک بھر سے جے ایس او کے سیکڑوں عہدیداران کارکنان و سینیئر برادران نے شرکت کی ۔ جبکہ جے ایس او پاکستان کے بانی افتخار حسین نقوی ، قائم مقام مرکزی صدر برادر عبداللہ رضا ، شیعہ علماء کونسل فیصل آباد ڈویژن کے صدر علامہ اعجاز مہدی ، سابقہ صوبائی صدر پنجاب برادر جون مہدی ، کو آرڈنیٹر مرکزی کنوینشن برادرحیدر انقلابی نے خصوصی شرکت کی ۔

قائم مقام مرکزی صدر برادر عبداللہ رضا نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ جے ایس او پاکستان ملی پلیٹ فارم کا ایک حصہ ہے جو پاکستان میں طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے ۔ جس میں طلباء کی نظریاتی فکری اور جدید عصری تقاضوں کے مطابق تعلیمی تربیت کی جاتی ہے۔ ملک بھر کے کونے کونے سے آئے ہوئے عہدیداران اور کارکنان کی شرکت اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ یہ ایک منظم تنظیم ہے ۔جس کے بعد شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے صدر علامہ اعجاز حسین مہدی نے اپنے استقبالیہ کلمات میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے کارکنان اور عہدیداران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ اور ہم خوش قسمت ہیں کے نظام ولایت کا حصہ ہیں ۔ پہلی نشست کے ایجنڈے کے مطابق ترانے کے بعد جنرل سیکریٹری نے قواعد ضوابط کا اعلان کیا اور اس کے بعد مختلف ڈویژنز اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے ۔ واضح رہے کہ کنونشن کے دوسرے دن میں علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی طور پر شرکت کرکے خطاب فرمائیں گے ۔ جبکہ اس دن الیکشن کے ذریعے اگلے صدر کو منتخب کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button