پاکستانی شیعہ خبریں

عید غدیر کے موقع پر کوٹ ڈیجی میں جشن اور ریلی نکالی گئی

شیعہ نیوز (کوٹ ڈیجی) وادی سندھ کے ضلع خیرپور کوٹ ڈیجی میں شیعہ حیدرکرار ع نے جشن عید غیدیر کی مناسبت سے ایک ریلی اور میلاد کا اہتمام کیا، اس ریلی میں کوٹ ڈیجی اور اطراف کے ہزاروں مومینن نے ریلی میں شرکت کی۔ جبکہ ریلی میں منقبت خوان حضرات سمیت علماء کرام نے واقعہ غدیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ریلی کا اختتام غدیر چوک پر ہوا۔

kotdiji1

واضع رہے کہ عید غیدیر مسلمانوں کی بزرگ ترین عید ہے، یہ عید 18 زی الحجہ کو منائی جاتی ہے۔ چونکہ اس دن اللہ کے رسول (ص) نے بحکم خدا امیرالمومینن کی ولایت اور امامت کا اعلان کیا، لہذا مومینن اس دن کو خوشی اور عید کے طور پر مناتے ہیں جبکہ آئمہ معصومینن نے بھی اس دن کو مومینن کی عید قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button