کراچی کے علاقے لانڈھی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، منیر رضا ولد علی رضا شہید
شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے لانڈھی میں تکفیری جماعت کالعدم سپاہ صحابہ اورطالبان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے منیر رضا ابن علی رضا شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر 89 میں تکفیری دہشت گردوں نے 35 سالہ شہید منیر رضا کو اس وقت اپنی بربریت کا نشانہ بنایا کہ جب وہ اپنی فوڈ سینٹر کی دکان پر بیٹھے تھے۔ شہید منیر رضا کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے جامع مسجد و امام بارگاہ ابوالفضل العباس (ع) ، بابر مارکیٹ لانڈھی میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ضیائی اسٹیبلشمنٹ کے گزشتہ ۳۰ سالہ دور میں کراچی میں سینکڑوں بے گناہ افراد کو شہید کیا جاچکا ہے، کئی مساجد و امام بارگاہوں میں بم دھماکے، خود کش حملوں میں بےگناہ مومنین جام شہادت نوش کرچکے ہیں لیکن شہادتوں کے بے شمار واقعات کے باوجود شیعیان علی (ع) آج بھی راہ سید الشہداء امام حسین (ع) پر گامزن ہیں اور آخری دم تک اس راہ کو زندہ رکھیں گے۔ شہادت سعادت ہے یہ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ شعار زندگی ہے۔