پاکستانی شیعہ خبریں

محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، داود آغا

شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ میٹرو پولیٹن حکام یکم محرم سے قبل جلوس کے روٹس کی تمام اسٹریٹ‌ لائٹس کی درستگی اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ شیعہ نسل کشی ملک میں جاری ہے، جس کے تسلسل میں ہزارہ ٹاؤن خودکش حملہ موجودہ انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس عزاء کی سکیورٹی کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ یکم محرم کو قافلہ حسینی کی یثرب آمد پر ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تمام ماتمی جلوس شرکت کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button