Uncategorized

مینار پاکستان جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی عوام رابطہ مہم شروع

شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے کی۔ اجلاس میں 19 اکتوبر کو مینار پاکستان لاہور پر منعقدہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور عوامی شرکت پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے جس طرح فیصل آباد کے جلسے کو کامیاب بنایا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ اب زندہ دلان لاہور کا امتحان ہے کہ وہ پاکستان کی بقاء اور استحکام کے لئے ان ظالم حکمرانوں کیخلاف کامیاب احتجاج کرکے تاریخ رقم کر دیں۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن سے بھرپور شرکت کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ رابطہ مہم کی ذمہ داری لاہور ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کو سونپ دی گئی۔ اجلاس میں شیخ عمران علی، فصاحت بخاری، علی عباس مرزا، کاظم علی و دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button