پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، چوبیس گھنٹوں میں ۳ شیعہ شہید، سندھ حکومت جلسے جلوس میں مصروف

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی اور حیدرآباد میں ۳ شیعہ پروفیشنلز کو کالعد م تکفیری تنظیم سپا ہ صحابہ نے ٹارگیٹ کرکے شہید کردیا، مگر حسب دستو ر سندھ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی، کالعدم دہشتگرد شیعہ جوانوں کو نشانہ بنانتے رہے اور سندھ پولیس 18اکتوبر کو حکمرانوں جماعت کے ہونے والے جلسے کی جبکہ کی سیکورٹی میں مصر وف رہی، آخر کب تک یہ سیاسی کھیل جاری رہے اور عوام ان سیاسی مداریوں کے ہاتھوں یرغمال بنی رہی گی۔ سندھ بالخصوص کراچی میں مسلسل شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے مگر30سال سے سندھ پر قابض حکمران جماعت پیپلز پارٹی شیعہ قاتل عام کے روک تھام کی کوئی واضع حکمت علمی نا بناسکی۔ لہذا اب وہ وقت آگیا ہے کہ سندھ اور کراچی کے شیعہ ان سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں بیوقوف نہیں بنے گے اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود اپنے ہاتھوں سے کریں گے۔ الیکشن میں شیعہ ووٹ سے حکومت میں آنے والی یہ سیاسی جماعتیں اور انکے قائدین مکمل شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں لہذا ناکامی کی سزا انہیں حکمرانی سے ہاتھ دھونے کی صورت میں دینا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button