ملک کی بدقسمتی ہے کہ دین کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے، شیخ رشید
شیعہ نیوز (سرگودھا) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد عمران خان سارے ملک میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کرینگے، وہ نواز شریف سے استعفیٰ لیکر ڈی چوک سے جائیں گے، نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہے، عمران خان جی ایچ کیو کی پیداوار نہیں، نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں۔ سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں آج کے جلسے کی مبارک باد پی ٹی آئی کو پیش کرتا ہوں، ایسا لگتا ہے سیف اللہ نیازی نے کسی سیمینار سے خطاب کا انتظام کیا ہے، یہ تحریک انصاف کا اسٹیج ہی نہیں لگتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہمارے ساتھ دھوکا ہوتا آرہا ہے، یہ لوگ باریاں بدل رہے ہیں، کئی بچے مرگئے، آصف زرداری کے حلقے میں اسپتال نہ تھا، فلموں کی ٹکٹیں بلیک کرنے والے کو ببل کی کیا سمجھ آئے گی، ملک کی بدقسمتی ہے کہ دین کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے، مولانا نام اسلام کا لیتے ہیں نظریں اسلام آباد کی طرف رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ ووٹ نہ کر دیے تو میرا نام شیخ رشید نہیں۔