مولانا طاہر اشرفی شراب نوشی کے الزامات کی حلفاََ وضاحت کریں، سُنی تحریک علماء بورڈ
شیعہ نیوز (ترنول) پاکستان سُنی تحریک علماء بورڈ سے وابستہ پچیس جید علماء و مفتیان کرام نے مولانا طاہر اشرفی سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی سے اپنے اوپر شراب نوشی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی فوری طور پر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ علماء و مفتیان کرام نے مرکز اہلسنّت ترنول سے جاری کردہ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ مولانا طاہر اشرفی پر پہلے بھی شراب نوشی کے الزامات ہیں اور نجی ٹی وی کے حالیہ پروگرام میں بھی وہ مشکوک حالت میں نظر آرہے ہیں۔ لہذٰا مولانا طاہر اشرفی کو اپنے متعلق شراب نوشی کے حوالے میڈیا پر آنیوالی خبروں کی فوری اور حلفاََ وضاحت کرنی چاہیے۔ آئے روز ایسی خبروں کی وجہ سے مولانا طاہر اشرفی اخلاقی طور پر ایک متنازعہ شخصیت بن چکے ہیں۔ علماء ومشائخ سمیت ملک بھرکے عوام کو مولانا طاہر اشرفی سے شدید تحفظات ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو چاہیے کہ وہ ایک مشکوک الحال شخصیت کی رکنیت فوری طور پر منسوخ کرے۔
علماء و مفتیان کرام نے مزید کہا کہ اگر مولانا طاہر اشرفی کے حوالے سے مذکورہ خبروں کی کوئی صداقت ہے تو وہ گناہِ کبیرہ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ شراب نوشی شرعاََ حرام ہے۔ قرآن و سنت میں شراب نوشی کی حرمت سے متعلق واضح احکامات موجود ہیں۔ ایسی صورت میں مولانا طاہر اشرفی کو فوری توبہ کرنی چاہیے اور آئندہ سچے دل سے ایسی حرکت نہ کرنے کا عہدکرنا چاہیے۔ اعلامیہ جاری کرنے والے علماء و مفتیان میں علامہ غفران محمودسیالوی، مفتی قاضی سعیدالرحمن، مفتی لیاقت علی رضوی، مفتی شرف الدین صدیقی، علامہ پیرغلام مرتضیٰ شاکر، علامہ عارف چشتی، علامہ عطاء الرحمن، علامہ شاہدمحمود عباسی، مفتی عثمان رضوی، صاحبزادہ خالدمحمود، علامہ عبداللطیف قادری، علامہ خلیل الرحمن قادری، پیرسیدوسیم الحسن نقوی ایڈوکیٹ، پیرسید عابدحسین شاہ، علامہ مجاہدعبدالرسول خان، مفتی سلطان محمود قادری، مفتی محمدحسیب عطاری، علامہ محمد طارق شہزادقادری، مفتی محمدایازسعیدی، ڈاکٹرمحمد شہبازقادری، مفتی محمداحسن نقیبی، مفتی محمدابرار احمد عطاری، مفتی آصف سعید قادری و دیگر شامل ہیں۔