ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن غدیر کی تقریب، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کا خطاب
شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) دربار شاہ حسین شیرازی تحصیل پرو آ ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید غدیر سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ رسول خدا(ص) نے اپنی ملکوتی لسان اور وحی الہی کی زبان سے ہر مناسب لمحہ و لحظہ میں عظمت و حقانیت اہل بیت (ع) کے ساتھ ساتھ امیر مومنان (ع) کی امامت کی تلقین کی۔ اسلامی معاشرے اور صحابہ کے جھرمٹ میں امیر مومنان (ع) کی حقانیت کی تاکید فرماتے رہے اور رسول خدا(ص) کے اہل بیت (ع) عصمت کے بارے میں دستورات ذاتی نہیں بلکہ الہی تھے۔ تحریک کربلا کی طرف اشارہ اور زمین و زمان کی دشمنی کے باوجود کربلا کی نہضت کا زندہ و جاوید ہونا حقانیت امام مظلوم (ع) کی دلیل ہے۔ اللہ کی رضا اور اس کے دین کو بچانے کی خاطر اس قربانی کے فلسفہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اور ان اہداف کی جانب توجہ ضروری ہے کہ جن کی خاطر گھرانہ اہل بیت نے عصر کے پست ترین انسانوں کے ہاتھوں مصائب برداشت کیں۔