Uncategorized

شیعہ ٹائٹل کیساتھ فرقہ وارانہ قتل و غارت میں حصہ لینے والوں سے اظہار برائت کرتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (لاہور) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کسی بھی مکتب کے مقدسات کی توہین تشیع کا شیوہ نہیں، شیعہ ٹائٹل کے ساتھ فرقہ وارانہ قتل و غارت میں حصہ لینے والوں سے برائت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام اتحاد امت و استقبال ماہ محرم الحرام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ مفتی امان اللہ قتل میں نامزد کئے جانے والے افراد 28 جولائی سے پولیس کی حراست میں ہیں۔ ملزم فٹ کئے جاتے ہیں، قاتل وہی ہوتے ہیں جو ملزم فٹ کراتے ہیں۔ مسلح کارروائی اور لڑائی سے ہمارا کسی قسم کا تعلق نہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ علماء کے آپس میں مل بیٹھنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے، ملی یکجہتی کونسل کو قدر مشترک اور درد مشترک کے ایجنڈے پر کاربند رہتے ہوئے ترجیحات کو از سر نو طے کرنا چاہیئے۔ امت واحدہ کی تنظیم ہونے کے ناطے عالمی سطح تک دائرہ کار کو بڑھایا جائے۔ ملی یکجہتی کونسل سے عوام کی توقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں فرقہ وارانہ قتل عام افسوس ناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button