Uncategorized

پاکستان کی ملت تشیع ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ میں 23 مارچ 1940ء میں قرار داد کے ذریعے پاکستان کے قیام کی منظوری دی گئی تھی، اور آج بھی اسی گراؤنڈ میں پاکستان کے فرزند اپنے وطن کی بقا کے لئے جمع  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا آج کا یہ جلسہ ملک سے کرپٹ اور بدعنوان حکومت کے خاتمہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دے کر ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا تھا لیکن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے شیعہ اور سنی کو متحد کرکے دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ملت تشیع ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے، ہم ہر مظلوم کے ساتھ اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء کے قاتل ایوانوں میں بیٹھے ہیں اور ورثاء کو آج تک انصاف نہیں ملا، اسی طرح ملت تشیع کے سینکڑوں شہداء کے لواحقین کو بھی دہشت گرد حکومت نے انصاف نہیں فراہم کیا، لیکن اب نئے پاکستان میں شرپسندوں اور دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں تمام اتحادی جماعتیں ملک میں تبدیلی لا کر ہی دم لیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button