پاکستانی شیعہ خبریں

غضنفر مہدی کثرت رائے سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

شیعہ نیوز (بھٹ شاہ) سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ نظام ولایت تنظیمی کنونشن  میں برادر غضنفر مہدی کثرت رائے سے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ کنونشن سے علامہ امین شہیدی، علامہ حیدر علی جوادی، حسین شاہ موسوی سمیت دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ جلسے کے آخر میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ابراہیم خلیل اللہ (ع)‌ کے وارث، وقت کے نمرودی نظام سے مفاہمت اور مصالحت کرلیں یہ ممکن نہیں۔ طاغوت کے خلاف جدوجہد کی عملی مثالیں قرآنی آیات اور سیرت انبیاء (ع) میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کربلا نظام زندگی ہے اور ہمیں میدان عمل میں حاضر رہ کر پاکستانی قوم کی رہنمائی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اصغری نوجوانوں نے وادی مہران میں نظام ولایت اور احیائے اسلام کے سلسلے میں قابل قدر جدوجہد کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button