پاکستانی شیعہ خبریں
ایبٹ آباد، علامہ طاہر عباس کا مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان
شیعہ نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے ضلع ایبٹ آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے علامہ طاہر عباس سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران علامہ طاہر عباس نے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا، جامع مسجد چنالی کے خطیب علامہ طاہر عباس نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک عظیم تنظیم بن کر ابھری ہے، جس نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اکٹھا کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں، جو حق کی خاطر سامراجی حکومت کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر علامہ طاہر عباس نے مجلس وحدت مسلمین میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کو مکمل یقین تعاون کی یقین دہانی کروائی۔