پاکستانی شیعہ خبریں
ہنگو، ’’عزاداری سید شہداء (ع) کا تحفظ اور اس کے عصری تقاضے‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد
شیعہ نیوز (ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے تحت ’’عزاداری سید شہداء (ع) کا تحفظ اور اس کے عصری تقاضے‘‘ کے عنوان سے ہنگو میں کانفرنس منعقد کی گئی۔ قومی امام بارگاہ پاس کلے میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں علماء کے ساتھ ساتھ عام افراد نے بھی شرکت کی۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماوں سمیت علاقہ کے نامور علمائے کرام نے خطاب کیا۔ اس اجتماع کا مقصد محرم الحرام کے حوالے سے عزاداری سید الشہداء (ع) کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور علاقہ سمیت ملکی صورتحال کے تناظر میں عوام میں بیداری و تحرک پیدا کرنا تھا۔ اجتماع سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی، علامہ خورشید انور جوادی، علامہ قیصر عباس اور دیگر نے خطاب کیا۔