Uncategorized

نواز لیگ جمہوریت کے نام پر آمرانہ اقدامات پر کار فرما ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز بیورو آفس لاہور کا دورہ کیا اور نواز حکومت کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی بندش کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ جمہوریت کے نام پر آمرانہ اقدامات پر کار فرما ہے، وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کی جنگ میں مصروف اے آر وائی نیوز چینل کی بندش کا فیصلہ نواز حکومت کی جانب سے جمہوری اقدار کا قتل اور آزادی جمہوریت پر قدغن ہے، اے آر وائی نیوز چینل ایک وطن دوست ادارہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عوامی احتجاجی تحریک کی سپورٹ اور حکومتی جبر و استبداد کے خلاف اے آر وائی نیوز چینل نے بھاری بھرکم آواز بلند کی، کرپٹ اور استبدادی پولیٹیکل و لیگل سسٹم کے خلاف عوامی بیداری میں اے آر وائی نیوز نے موثر کردار ادا کیا۔ نواز حکومت کے ایسے اقدامات انتقامی جذبات اور آمرانہ ذہنیت کے عکاس ہیں، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وفاقی حکومت اور پیمرا کے اے آر وائی نیوز کی بندش اور سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مزموم کوششوں کی پر زور مذمت کرتی ہے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید ناصر شیرازی اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button