مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے علی حسین نقوی کی سربراہی میں عزاداری سیل قائم کردیا
شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد عالمی دہشتگرد استعماری سعودی برانڈ داعش کی کراچی کی سڑکوں پر وال چاکنگ اور شہر کے مخصوص علاقوں میں ان کے دفاتر کا کھلنا حکومت سندھ کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے علی حسین نقوی کی سربراہی میں عزاداری سیل قائم کردیا ۔عزاداری سیل میں موجود ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان 24 گھٹنے اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے وحدت ہاؤس کراچی میں اپنی زیر صدارت منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عزاداری کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا محرم الحرام کے دوران عزاداری اور عزاداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے عزاداری سیل کا قیام کر دیا گیا ہے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کراچی میں منعقد ہونے والے عزاداری، مجالس اور جلوسوں کے پروگرامات کی حتمی فہرست تیار کر لی گئی ہے سے جس شہر بھر میں ہونے والی مرکزی مجالس و جلوس عزاء دن اور اوقات با آسانی پتہ لگا یا جا سکتا ہے اور عزاداری سیل بھی قائم کردیا گیا ہے، جس کے انچارج پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی کو نامزد کیا گیا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن ہاشمی نے کہا کہ اس سال کراچی میں ہونے والی تمام مجالس، عزاداری اور جلوسوں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اس کے علاوہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی اور دیگر تمام انتطامات کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے عزاداری سیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علی حسین نقوی کی قیادت میں بننے والے سیل میں علامہ مبشر حسن ،اصغر عباس زیدی،اور عباس نقوی کو بحیثیت ارکان شامل کیا گیا ہے۔ یہ سیل محرم الحرام کے دوران شہر میں ہونے والی تمام مجالس، جلوس اور عزاداریوں کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی صفائی اور دیگر انتطامات کو مکمل کریں گے اور درپیش مشکلات کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے خلاف کسی بھی سازش کو اب اس شہر کے شیعہ اور سنی بھائی مل کر ناکام بنائیں گے اور 1400 سال سے جاری عزاداری کو تاقیامت کسی کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومت شہر قائد میں بڑھتی ہوئی کالعدم گرہوں کی سر گر میوں کا نوٹس لے شہر قائد میں کالعدم جماعتوں اور عالمی استعماری و سعودی برانڈ دہشتگرد تنظیم داعش کی وال چاکنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شہر سے ان دہشگردوں کے خلاف آپریشن کرے تاکہ شہر یوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔