Uncategorized

مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ، ملی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل ایس یو سی پاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن کی گاڑی پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محرم سے پہلے دہشت گردی کے واقعات کا ہونا تشویشناک امر ہے۔ یہ فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں خالصتاً دہشت گردی ہے، یہ ایک کھلی زیادتی ہے، اس کے سدباب کے لئے ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ اس واقعہ کے بعد اور اس سے پہلے بھی ریاستی عملداری اور ملک کی امن و امان کی صورتحال زیر سوال ہے۔؟ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات اور لواحقین و پسماندگان کو تعزیت و تسلیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button