Uncategorized
شام و عراق میں دہشتگردی کرنے والی داعش طالبان سے زیادہ خطرناک ہے، پیر اعجاز ہاشمی
شیعہ نیوز (لاہور) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں دہشت پھیلانے والی انتہا پسند تنظیم داعش طالبان سے بھی زیادہ خطرناک اور بھیانک ہے، اس کی کراچی میں وال چاکنگ سے ملکی سلامتی پر خطرات منڈلا رہے ہیں، اس سے حکمرانوں کی بے بسی عیاں ہے، اگر حالات قابو نہیں کر سکتے تو انہیں مستعفی ہو کر مڈٹرم انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیے تاکہ عوام کسی دوسری جماعت کو مینڈیٹ دے دیں۔ پیر اعجاز احمد ہاشمی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جے یو پی نے واضح کر دیا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں عوامی مفادات کی بجائے ذاتی کاروبار کا تحفظ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری جلسوں، حکمرانوں کی خاموشی اور بے بسی سے نظر آ رہا ہے کہ حالات مڈٹرم انتخابات کی طرف جا رہے ہیں۔