پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں شہید ہوئے ۹ شیعہ مسلمانوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) ہزار گنجی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ۹ شیعہ ہزارہ مسلمانوں کی تشیع جنازہ ہزارہ ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں ہوئی۔ تدفین کے موقع پر ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شُہداء کی نماز جنازہ پرنسپل جامعہ امام صادق علامہ جمعہ اسدی کی امامت میں ادا کی گئی۔ تدفین کے موقع پر قبرستان کے چاروں اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ یاد رہے ہزار گنجی وہی علاقہ ہے جہاں پر کئی مرتبہ سبزی فروشوں اور زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عوام نے کئی مرتبہ حکام سے بلوچستان اور خصوصاً کوئٹہ میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا، لیکن حکومت اور انتظامیہ ہمیشہ کی طرح جھوٹی تسلیوں اور ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔

quetta

quetta1

quetta2

quetta3

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button