پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، کالعدم سپاہ صحابہ کی یوم عاشور کو ماتمی جلوسوں کے روٹ پر دھرنا دینے کی دھمکی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) تکفیری دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ بلوچستان کے صدر رمضان مینگل نے کہا ہے کہ اگر سات محرم الحرام تک اسکے گرفتار دہشتگردوں کو رہائی نہ دی گئی، تو عاشورہ کے دن میزان چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس نے حکومت پر واضح کیا کہ اسکی جماعت گذشتہ چند دنوں سے احتجاجی جلسے کر رہی ہیں، لیکن اسکا کوئی نوٹس نہیں لیتا۔ رمضان مینگل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے گرفتار ساتھی دہشتگردوں کو سات محرم الحرام تک رہا نہ کیا گیا تو دس محرم الحرام کو عاشورہ کے دن میزان چوک پر انکی تکفیری جماعت دھرنا دیگی۔ واضح رہے کہ میزان چوک کوئٹہ کی وہی مرکزی شاہراہ ہے، جہاں عاشورہ کے روز تمام ماتمی جلوس عزاداری کرتے ہوئے امام بارگاہ حسینی کلاں کی جانب جاتے ہیں اور نماز باجماعت بھی اسی مقام پر ادا کی جاتی ہے۔ تکفیری تنظیم اہلسنت والجماعت اس سے قبل بھی کوئٹہ شہر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button