پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تنظیمیں پابندی کے باوجود دہشتگردیوں میں مصروف، وفاقی حکومت کارروائی کرے، گورنر بلوچستان

شیعہ نیوز (بلوچستان) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم پابندی کے باوجود دہشتگردیوں میں مصروف ہے، بعد میں دہشتگردیوں کا کلیم کرتے ہیں اور اخبارات بھی ان کو چھاپ رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ ایسی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے، مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملہ اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں سکیورٹی لیپس تھا۔ گھوسٹ سکول کئی علاقوں میں موجود ہے، مگر نشاندہی کم ہوتی ہے۔ والدین کا فرض ہے کہ جب بچوں کو سکول بھیجیں تو یہ معلوم کریں کہ واقعی بچے صحیح سکول میں پڑھنے جا رہے ہیں یا ایسے سکولوں میں گئے جہاں نہ ٹیچر ہے۔ نہ ہی کوئی پڑھائی صرف گھوسٹ سکول ہے، ٹیچرز تنخواہیں لے رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں پانی کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ جیسے حل کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ پانی کے بغیر انسان کا زندہ رہنا بہت مشکل ہے۔ گورنر پنجاب کے مشکور ہیں کہ وہ دورہ کوئٹہ پر آئے ہیں اور ہم نے بھی ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ کیونکہ ہم آپس میں مل بیٹھ کر ہی تمام مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ کوئٹہ میں حالیہ دنوں میں ہونیوالے دہشتگردی کے جو واقعات ہوئے ہیں، اس کو سکیورٹی لیپس کہا جا سکتا ہے۔ کالعدم تنظیمیں جن پر پابندی ہے اس کے باوجود وہ تنظیمیں کام کر رہی ہے اور وہ واردات کے بعد ذمہ داری بھی قبول کرتی ہیں، اخبارات ان کی ذمہ داریاں چھاپتے بھی ہیں۔ اس سلسلے میں ایسی کالعدم تنظیمیں جو دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہوتی ہے، ان پر پابندی ہونی چاہیئے۔ کبھی کوئی جھنگوی کے نام سے اپنے آپ کو شناخت کراتا ہے، معلوم کرنا چاہیئے کہ یہ لوگ کہاں ہیں۔ کہاں سے آئے ہیں اور ان کو کون سپورٹ کررہا ہے۔ انہوں نے گلہ کیا بلوچستان کے مسائل کو باہر کے اخبارات صحیح طور پر اجاگر نہیں کرتے۔ انہیں چاہیئے کہ بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کریں تاکہ وفاقی حکومت اس بارے میں نوٹس لے۔ ہمیں باہر کے اخبارات دو دن کے بعد ملتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button