پاکستانی شیعہ خبریں

نواسہ رسول امام حسین کا ظلم و ظالم کے خلاف قیام آفاقی پیغام ہے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز (کراچی) نواسہ ر سول امام حسینؑ  کا ظلم و ظالم کے خلاف قیام آفاقی پیغام ہے، آپ بلا رنگ و نسل تمام بنی نوع انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ،محرم ظلم کے خلاف احتجاج کا نام ہے ۔ ایام عزاء کے دوران شہر میں موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ محرم الحرام میں اپنے احتجاج ملتوی کردیں ۔ حکومت اور سکیورٹی ادارے محرم الحرام  میںمساجد و امام بارگاہوںکی سکیور ٹی کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتے، ڈسٹرکٹ ملیر اور ایسٹ میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں جبکہ ڈسٹرک ملیر میں موجود کئی مساجد و امام بارگاہوں کی سڑکیں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جس کی صفائی نہ کرانا در اصل سیاسی انتقام لینا ہے، سندھ حکومت فوری مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے نفری لگائے اور صفائی سترائی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس کراچی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا ۔اجلاس میں علامہ حسن ہاشمی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسین ،علی حسین نقوی،اصغر عباس زیدی،حیدر زیدی، احسن عباس رضوی ،انجینئر رضا نقوی، ڈاکٹر مدثر سمت دیگر رہنماء موجود تھے۔

 علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کسی کی محتاج نہیں، صدیوں سے مجالس و جلوس عزاء کا سلسلہ جاری ہے جو در اصل خود ظلم اور ظالم کے خلاف احتجاج ہے،احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے مگر عشرہ محرم الحرام کے احترام میں تمام سیاسی جھگڑوں سے بالا تر ہو کر سو چنا ہوگا،نواسہ رسول کا نام لینے والوں کو ان کے ماہ محرم الحرام کے احترام میں اپنی سیاسی رنجشوں کو بالا ئےطاق رکھتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے شہر میں کشیدگی پیدا ہو اور عزاداران کو مجالس وجلوس عزاء میں شریک ہونے میں پر یشانی ہو۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم مرکزی عزاداری سیل کے زیر نگرانی ڈسٹر ک کے تمام عزاداری سیل میں موجود ذمہ داران کی کار کردگی کا جا ئزہ لیا گیا اور شہر بھر میں جاری مرکزی مجالس عزاء کی موجودسکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button