پاکستانی شیعہ خبریں

فکر حسینی کو عام کرنا ہوگا، کربلا والوں کا مشن آگے بڑھایا جائے، مولانا شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (کراچی) مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ آمد محرم پر اخوت و روداری اور محبتوں کا مظاہرہ کیا جائے ،کیونکہ شہداء کربلا ؑ نے صبر و تحمل اور برداشت کی بات کی ،ہمیں فکر حسینی کو عام کرنا ہوگا۔ تاکہ بھٹکی ہوئی انسانیت فلاح پا سکے اور امن کے قیام میں مدد مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ کربلا والوں کے مشن کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے کہا کہ وہ ایسے عناصر کی سرکوبی کریں جو شرپسندی کر کے یہاں پر امن فضاء کو خراب کرنے کے درپے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button