پاکستانی شیعہ خبریں

محرم کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی کو بہتر بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (نوابشاہ) شیعہ علماء کونسل کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،قانون نام کی کوئی چیز نہیں دہشتگرد سرعام اپنی کاروائیاں کر رہے ہیں، جس سے ملک میں انارکی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوابشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی مختلف جیلوں میں سزائےموت کےساٹھ سے زائد دہشتگرد موجود ہیں لیکن ان کی سزاؤں پر عملدرآمد نہ ہونا حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے جو حکومت قانون پر عمل نہ کرا سکے وہ عوام کا تحفظ کس طرح کر سکتی ہے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ محرم کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی کو بہتر بنانا حکو مت کی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنا مؤقف مہذب طریقے سے ادا کرنا چاہیے تا کہ کسی کی دل ازاری نہیں ہو۔موجودہ وقت امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر شفیع محمد پتافی،سید افضال زیدی،محمد صالح شر،محمد حسین چانڈیو،مولانا کفایت کریمی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button