Uncategorized
پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی، آج رہا ہونے والے علامہ غلام رضا نقوی کو ایک ماہ کیلئے پابند سلاسل کردیا
شیعہ نیوز (لاہور) پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر شیعہ دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے علامہ غلام رضا نقوی کو ایک ماہ کیلئے پابند سلاسل کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔ تفصیلات کے مطابق آج علامہ غلام رضا نقوی کو رہا کیا جا رہا تھا کہ شریف برادران کی پنجاب حکومت نے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سرپرستی کرتے ہوئے علامہ غلام رضا نقوی کو ایک ماہ کیلئے پابند سلاسل کردیا۔ واضح رہے کہ اسیر ملت علامہ غلام رضا نقوی کو18 سال قبل گرفتار کیا تھا ، تاہم انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے اسیرِ ملت علامہ غلام رضا نقوی کو تمام مقدمات میں بے گناہ ثابت ہونے پر ان کی رہائی کے حکم جاری کر دیئے۔