علامہ غلام رضا نقوی کی دوبارہ گرفتاری کیخلاف عزاداروں کا فیروز پور روڈ پر احتجاجی دھرنا
شیعہ نیوز (لاہور) پنجاب حکومت کی جانب سے سپاہ محمد کے سربراہ اسیر ملت، مختار زمان علامہ غلام رضا نقوی کو دوبارہ پابند سلاسل کرنے کیخلاف عزاداروں نے لاہور کے فیروزپور روڈ احتجاجی دھرنا دے دیا ہے، احتجاجی دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اسد عباس نقوی، سیکریٹری اطلاعات مظاہر شگری، شیعہ قومی محاذ کے رہنما شاکر علی، شیعہ شہریان پاکستان کے علامہ وقار نقوی سمیت متعدد رہنما بھی شریک ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق علامہ غلام رضا نقوی کے فرزند ابوتراب نقوی کی قیادت میں یہ احتجاجی دھرنا جاری ہے، جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے، احتجاجی مظاہرین شہباز شریف کی پنجاب حکومت کی جانب سے علامہ غلام رضا نقوی کی دوبارہ گرفتاری کے احکامات کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ واضح رہے کہ آج علامہ غلام رضا نقوی کو رہا کیا جا رہا تھا کہ شریف برادران کی پنجاب حکومت نے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سرپرستی کرتے ہوئے علامہ غلام رضا نقوی کو ایک ماہ کیلئے پابند سلاسل کردیا۔