Uncategorized

امام حسین ؑ کی شہادت ہمیں اتحاد و یگانگت کا سبق دیتی ہے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

 شیعہ نیوز (اٹک) حضرت امام حسین ؑ کی شہادت ہمیں اتحاد و یگانگت کا سبق دیتی ہے جس پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے، موجودہ حالات میں تمام مکتبہ فکر اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مثالی تعاون کی ضرورت ہے ، علما ئے کرام مذہبی روا داری کیلئے عملی کردار اد ا کریں، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمر اختر لالیکا، ممبر قومی اسمبلی ملک اعتبار خان ، ممبران صوبائی اسمبلی ملک شاویز خان ، ملک ظفر اقبال ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی میجر اعظم گھیبہ، ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ ، ڈی پی او اٹک اسرار احمد عباسی،مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ ناصر محمود،شیخ اجمل محمود،ملک انصار،عطاء الرحمن کے علاوہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ای ڈی اوز، متعلقہ افسران اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button