Uncategorized
میدان کربلا میں نواسہ رسولؐ کی قربانی کا اثر آج پوری دنیا پر غالب ہو چکا ہے، مولانا کوثر عباس
شیعہ نیوز (جوہرآباد) ممتاز عالم دین مولانا کوثر عباس نے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ جوہر آباد میں عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس عزا سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ شہدائے کربلا انسانیت کے محسن ہیں ۔نواسہ رسولؐ نے اپنا سب کچھ لٹا کر بھی ظلم کے سامنے سربلند رہنے کا درس دیا ۔میدان کربلا میں نواسہ رسولؐ کی قربانی کا اثر آج پوری دنیا پر غالب ہو چکا ہے ،کوئی جگہ اور دنیا کا کوئی کونہ ایسا نہیں ہے جہاں اس انقلاب کی شعاعیں نہ پہنچی ہوں۔ہمیں خود کو فلسفہ حسینی کے سچے پیرو کا ر ثابت کرنے کے لئے باتوں کی دنیا سے نکل کر امامؓ عالی مقام کے نقش قدم پر چل کر دکھا نا ہو گا ۔ مجلس عزا سے ذاکر حسن رضا ہاشم نے بھی خطاب کیا ۔