Uncategorized

راولپنڈی، محرم الحرام شروع ہونے کے باوجود جلوسوں کے راستے پر تاحال تجاوزات قائم

شیعہ نیوز (راولپنڈی) محرم شروع ہونے کے باوجود جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا۔ تجاوزات کے باعث نہ صرف جلوسوں کے شرکا کوشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑے گا بلکہ دہشتگردی جیسا کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آسکتا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی واضح ہدایات کے بعد بھی ٹی ایم اے کے عملے نے تاحال صادق آباد، چاہ سلطان،مری روڈ، اقبال روڈ، راجہ بازار، بوہڑبازار، صرافہ بازار، پرانا قلعہ، جامع مسجد روڈسمیت مختلف علاقوں میں جلوسوں کے راستوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اور نہ ہی صفائی ۔ واضح رہے کہ ڈی سی او ساجدظفرڈال، ایڈمنسٹریٹر راول ٹائون عمران قریشی اور اے سی سٹی قراۃ العین ملک اب تک ہونیوالے کئی اجلاسوں میں ٹی ایم اے کے افسران کو جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کرچکے ہیں لیکن آج 3محرم الحرام کو بھی تجاوزات جوں کی توں موجود ہیں ۔

گزشتہ سال رونماہونیوالے انتہائی افسوسناک سانحہ راجہ بازار کے باعث راولپنڈی حساس ترین شہر قرار دیا جا چکا ہے اور پنجاب حکومت کی کابینہ(باقی صفحہ5بقیہ نمبر5) کمیٹی، چیف سیکرٹری، صوبائی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ حکام کمشنر، ڈی سی او ، پولیس وٹی ایم اے حکام ، تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور دیگر متعلقہ فریقین سے ملاقات کرچکے ہیں اور ان ملاقاتوں و اجلاسوں میں جلوس روٹس سے تجاوزات کے خاتمے کا معاملہ ہر سطح پر اٹھایا گیا لیکن ابھی تک راول ٹائون کے شعبہ انسداد تجاوزات کا عملہ متحرک نظر نہیں آتا۔ ایڈمنسٹریٹر راول ٹاؤن عمران قریشی نے دنیا کو بتایاکہ جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے کا خصوصی ٹاسک نئے ٹی ایم او کو دیا گیا ہے توقع ہے کہ ایک دو روز میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button