Uncategorized

محرّم مظلوموں کی حمایت اور ایثار کا درس دیتا ہے، آئی ایس او پاکستان

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدی نے لاہور میں امامیہ اسکاؤٹس کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نئے سال کی ابتداء جس مقدس مہینے سے ہوتی اس میں قتال و غارت گری جائز نہیں، محرم ہمیں صبر، ہمت شجاعت اور دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، امام حسین (ع) نے کربلاء کے میدان میں یزید کے سامنے برسر پیکار ہو کر رہتی دنیا تک حق و باطل کی لکیر کھینچ دی، ماہ محرم الحرام عالم انسانیت کو ایثار اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے، یہ ماہ مقدس جہاں مقدس ہستیوں کی شہادتوں کے زخموں کو تازہ کرتا ہے، دوسری سمت عالم انسانیت کو ظالم کے سامنے برسرپیکار اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں کربلا ء شناسی مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت عشرہ کربلاء شناسی، یوم حسین، پیغام کربلاء کانفرنسز، مجالس عزا، شب بیداریاں، فرست ایڈ بلڈ کیمپس، کربلاء شناسی کوئز مقابلہ جات، امامیہ اسکاوٹس ٹیم کی طرف سے سکیورٹی کے فرائض جلوسوں میں نماز باجماعت کا اہتمام اور سبیلوں کا اہتمام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں مجالس و جلوس ہائے عزا کی بھرپور سکیورٹی کریں اور دشمن کو موقع نہ دیں کہ وہ کسی بھی ناپاک سازش میں کامیاب ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button