پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سینٹر پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ، بچی شہید

شیعہ نیوز ﴿کراچی﴾ شہر قائد کے علاقے عائشہ منزل پر واقع امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سنٹر پر دہشتگردوں کا کریکر حملہ، 9 ماہ کی شیرخوار بچی شہید جبکہ خوتین، بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سنٹر پر تکفیری دہشتگرد پولیس اور رینجرز کی موجودگی پر پل کے اوپر سے کریکر پھنک کر باآسانی فرار ہوگئے، کریکر حملے میں خواتین، بچوں سمیت 9 افراد، جنہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 9 ماہ کی شیرخوار بچی بتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوءے شہید ہوگئی۔ حملے کے نتیجے میں زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے اور امام بارگاہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ کریکر حملے کے وقت آئی آر سی امام بارگاہ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی عشرہ مجالس کے حوالے سے مصائب شہدائے کربلا بیان کر رہے تھے، زخمی خواتین اور بچے رش کے باعث امام بارگاہ کے باہر بیٹھے مجلس سن رہے تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی رہنما علامہ امین شہدی، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ اظہر رضا قادری، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان سمیت مختلف رہنماؤں نے امام بارگاہ پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کھلی ناکامی قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button