پاکستانی شیعہ خبریں
تکفیری تنظیم کیجانب سے عاشورہ کے روز دھرنے کا اعلان سازش ہے، سید داؤد آغا
شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء سید داؤد آغا نے مرکزی کابینہ کے ہمراہ امام بارگاہوں، جلوس کے روٹس اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ انتظامات میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ موجودہ انتظام ناکافی ہے، امام بارگاہوں کے سکیورٹی نظام کو مزید سخت کیا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومتی خاموشی کی وجہ سے چند عناصر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ عاشورہ کے دن تکفیری انتہاء پسند تنظیم کا دھرنے کا اعلان سازش ہے۔ بعض عناصر شام اور عراق جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ کالعدم تنظیموں کا نام بدل کر کام کرنا حکومتی ناکامی ہے۔ شدت پسند اپنے نظریات عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، جو کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔