پاکستانی شیعہ خبریں

کربلا ہمیں ظلم و بربریت کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، مولانا علی اصغر نقوی

شیعہ نیوز (ٹنڈوباگو) مرکزی امام بارگاہ میں عشرہ محرم کی مجلس سےخطاب کرتے ہوئے مولانا علی اصغر نقوی نے کہا کہ کربلا ہمیں ظلم و بربریت کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ہمیشہ حق کو سمجھنا چاہئے کیونکہ ہمیشہ فتح اور نصرت حق کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین (ع) نے کربلا کے میدان میں بتادیا کہ باطل کو حق پر کبھی فتح حاصل نہیں ہوسکتی۔ باطل حق سے ٹکرا کر نیست و نابود ہوجاتا ہے۔ امام بارگاہ عزاداران حسین میں مجلس سےخطاب کرتے ہوئے مولانا اختر حسین مشہدی نے کہا کہ امام حسین  (ع) کا پیغام آفاقی اور فلاح انسانیت کیلئے ہے لیکن افسوس کہ ہم نے فلسفہ قربانی کی روح کو سمجھاہی نہیں۔ کربلا کی قربانی کا مقصد دین کی بقا اور اسلام کے سنہرے اصولوں کا تحفظ تھا۔ دوسری طرف امام بارگاہ پہاڑ مری میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محرم علی شر نے کہا کہ مسلمان آج پوری دنیا میں پستی کا شکار ہیں کیونکہ انہوں نے اسلامی تعلیمات کو بھلا دیا ہے قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے اور حق و سچ کا ساتھ دینے سے مسلمان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button