Uncategorized

عاشورہ پرباہمی تعاون سے مثالی امن قائم کرینگے :سی پی او

شیعہ نیوز (گجرانوالہ) سی پی او گجرانولہ کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستے میں عمارتوں ،چبوتروں اور کوڑے کے ڈھیر چیک کئے جائیں سی پی او محمد وقاص نذیرنے کہاہے کہ ہر طبقہ فکر کے قائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں، عاشورہ پر شہریوں کے تعاون سے مثالی امن و امان قائم کریں گے ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ را ت امام بارگاہ مہاجرین گلی آرائناں والی ،امام بارگاہ قاضیاں محلہ لکڑ منڈی ، ثمن برج، امام بارگاہ حسینیہ ز اہرہ محلہ شاہ صدق،دارا صلے شاہ، لاہوری دروازہ، کمیٹی والی گلی ،مین بازار وزیر آباد کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے دوران امام بارگاہوں کے منتظمین اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستے میں آنے والی کرائے کے مکان، پرانی عمارتیں، چبوتروں اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی چیکنگ اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button