پاکستانی شیعہ خبریں

محرم کے جلوسوں کے روٹس انتظامات کو بہتر بنایا جائے ‘ نورالامین مینگل

شیعہ نیوز (سمندری) ڈی سی اونورالامین مینگل نے تحصیل انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تعزیہ وذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی اوردیگر انتظامی امورمیں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ۔اس سلسلے میں متعلقہ افسران محرم روٹس کی صورتحال پر ہمہ وقت گہری نظر رکھیں۔ انہوں نے یہ ہدایت سمندری میں محرم انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔سی پی او ڈاکٹرسہیل حبیب تاجک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈی سی اونے کہاکہ امام بارگاہوں کے متولیوں اور جلوسوں کے منتظمین سے قریبی رابطہ رکھاجائے اور انتظامات کومزید بہتر بنایا جائے ۔بعدازاں ڈی سی او نے روٹس کامعائنہ بھی کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری صباء عادل بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button