پاکستانی شیعہ خبریں

شہیدہ بتول فاطمہ آہ و بکا کے ساتھ وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع اسلامک ریسرچ سینٹر سے متصل امام بارگاہ کے باہر منگل کی شب ہونے والے دستی بم حملے میں جاں بحق ہونے والی شیر خوار 9 ماہ کی بچی سیدہ بتول کی تدفین سپر ہائی وے پر واقع وادی حسین قبرستان میں آہوں و سسکیوں کے ساتھ کی گئی۔ تدفین کے موقع پر جلوس جنازہ کی حفاظت کیلئے انچولی سے وادی حسین قبرستان تک سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی ،سہراب گوٹھ فلائی اوور کو بھی کچھ دیر کے لیے عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ شہیدہ سیدہ بتول فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 6 کی رہائشی تھی اور والدین کے ہمراہ مجلس میں شرکت کے لیے آئی تھی کہ دستی بم اس کے قریب گر کر پھٹ گیا جس کی وجہ سے اس کے چہرے پر شدید زخم آئے، اسے تشویش ناک حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آغا خان اسپتال میں زیر علاج 2 خواتین کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔ آخری اطلاعات تک پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button