پاکستانی شیعہ خبریں

امام حسین (ع) اور ان کے جانثاروں کا کردار مثالی ہے، مولانا افضل قمی

شیعہ نیوز(خیرپور) معروف شیعہ عالم مولانا سید علی افضل قمی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) کی فکر پر عمل در آمد کر کے حیات انسانی کو کامیاب اور فاتح بنایا جاسکتا ہے۔ کربلا میں حضرت امام حسین (ع)  اور ان کے جانثاروں کا کردار مثالی ہے وہ امام بارگاہ ہاشمیہ میں عشرہ محرم کی چوتھی مجلس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے کو صاف و شفاف بنانے کے لیے کربلا کے فلسفے کو پڑھا اور سمجھا جائے۔ مولانا سید علی افضل قمی نے امام بارگاہ محبان حیدری میں بھی مجلس عزا سے خطاب کیا جبکہ مولاناسید باقر زیدی نے امام بارگاہ انجمن حیدری اور امام بارگاہ قصر حسینی میں مجلس عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) میدان کربلا میں ظلم سے ٹکرائے اور سر کٹوا کر امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع)  نے ایسا تاریخی کا رنامہ سر انجام دیا کہ حسینیت تاقیامت زندہ رہے گی۔ دریں اثناء مولانا اسید علی شاکری ، مولانا منظور حسین سولنگی،مولانا حسین علی نقوی ، مولانا محمد علی شاہ ،علامہ فیروزعباس ،علامہ مستجاب حیدر عابدی ، مولاناذوالفقار لاڑک اور دیگر نے امام بارگاہ فیض حسینی عزا خوانہ نواب اصغر عباس زیدی اور دیگر اما م بارگاہوں میں خطاب کیا ۔سوز خوانی کے فرائض شکیل حیدر زیدی،بشیر علوی ،شاہد جعفری ،مسلم عباس ،محمد غلام عباس ،شبیر رضا اور دیگر نے سر انجام دیئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button