پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، محرم الحرام میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، افغان باشندہ گرفتار

شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، ایف سی نے گلستان سے خودکش جیکٹس سمیت بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کر کے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نے صوبے اور خاص کر کوئٹہ میں دہشت گردی کے ایک اور منصوبے کو ناکارہ بنا کر دیا ہے ۔ ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارکر وہاں سے 4 ہزار کلو گرام بارود، 18 خودکش جیکٹس، 107 ایم ایم کے، 101 میزائل، 122 ایم ایم 2 میزائل، 107 راکٹ لانچر کے گولے، لاکھوں کارتوس، ہزاروں مختلف اقسام کے ڈیٹونیٹر، دستی بم اور تخریب کاری میں استعمال ہونے والے دوسرے آلات برآمد کئے ہیں۔ تخریب کاری کا منصوبہ بنانے کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف سی نے کامیاب کارروائی کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے، صوبے میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ دوسری جانب ایف سی نے ضلع پشین کے علاقے یارو میں ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود قبضہ میں لیا جبکہ مستونگ کے علاقے کانک سے بھی اسلحہ پکڑا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button