پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، اللہ والی چورنگی پر کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ، شیعہ تاجر محبوب علی شہید ہوگئے

شیعہ نیوز (کراچی) فیروز آباد تھانے کی حدود میں شاہراہ قائدین پر اللہ والی چورنگی کے قریب  وفاق المدارس العربیہ کی عسکری ونگ کالعدم سپاہ صحابہ  کی فائرنگ سے کار میں سوار 60 سالہ محبوب علی ولد قاسم علی شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سڑک پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ محبوب علی کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ شہید  محبوب علی  پی ای سی ایچ ایس بلاک 3 میں واقع صائمہ گارڈن کے رہائشی تھے اور ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب حمزہ ٹریڈرز کے نام سے انکی دکان ہے۔  شہید  تین بیٹوں کے والد تھے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان کار سوار تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button