Uncategorized

راولپنڈی، شیعہ طلبہ کو رہا نہ کیا گیا تو ماتمی جلوسوں کو دھرنے میں بدل دیں گے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (راولپنڈی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے راولپنڈی میں شیعہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کے خلا ف ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔اسی سلسلے میں  مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور عباس حیدری کی اپیل پر ملک بھرمیں آج بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے گا۔ راولپنڈی میں امام بارگاہ یاد گارحسینی سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اگر بے گناہ نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو راولپنڈی انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کمشنر، آر پی او، سی پی او کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں پاکستان بھر کے ماتمی جلوسوں کو دھرنے میں بدلنے کے آپشنز موجود ہیں اور پھر تمام ترحالات کی ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزیرہنماء ڈاکٹر تجمل نقوی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا ضیغم عباس و دیگر نے راولپنڈی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ان رہنماؤں نے کہا کہ محرم الحرام کا متبرک مہینہ قریب آتے ہی جہاں ہم سید الشہداء کی عزاداری کی تیاریاں شروع کرتے ہیں وہیں سال ہا سال سے دیکھنے میں آیا ہے کہ پنجاب حکومت پنجاب بھر میں تعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے شیعہ نوجوانون کی گرفتاریاں، جلوس ہائے ماتم کے پرمٹس کا مسئلہ ،علماء و ذاکرین کی زبان بندیاں شہروں میں داخلے کی پابندیاں، غرض عزاداری کو محدود کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی پنجاب انتظامیہ پنجاب بھر میں ان کاموں کے سلسلے میں فعال ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کی ایک کڑی اس سال بھی محرم سے قبل راولپنڈی میں ہونے والی گرفتاریاں ہیں جن میں وفاعباس نقوی، ڈویثرنل صدر امامیہ سٹوڈنٹس آر گنائزیشن پاکستان راولپنڈی اور ان کے بھائی عمار یاسر سمیت کئی بے گناہ افراد کی گرفتاریاں ہیں جو تا حال لا پتہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button