Uncategorized

محرم الحرام، راولپنڈی کی تاریخ کے سخت ترین اتنظامات مکمل کرلئے گئے

شیعہ نیوز (راولپنڈی) محرم الحرام کے تمام ماتمی جلوسوں کو زیرو ٹالرنس پالیسی تیار کرکے ان کے پرامن انعقاد کو سو فیصد یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی کی تاریخ کے سخت ترین اتنظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، راولپنڈی انتظامیہ کے مطابق عاشورا محرم کے ماتمی جلوس کے تمام حساس مقامات کو 9 محرم سے مکمل طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، روٹ کے راستوں کے تمام گھروں اور دکانوں کے چھتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات ہوں گے اور ہر کسی کے کھڑا ہونے اور بالکونیوں سے جھانکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، راجہ بازار مدرسہ تعلیم القرآن کے تمام مقامات نو محرم سے مکمل خالی ہوں گے، یہاں کسی کو کھڑا ہونے کی اجازت بھی نہیں ہو گی، روٹ کے راستوں پر گزشتہ روز سخت سرچ آپریشن کیا گیا اور 250 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، یہ آپریشن عاشور تک روزانہ جاری رہیں گے، کنٹینر 7 محرم کو انتظامیہ کے حوالہ کر دیئے جائیں۔ موبائل سروس یوم عاشور رات دس بجے تک بند رہے گی اور ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button