پاکستانی شیعہ خبریں

کل کائنات کی تخلیق کے گواہ حضرت محمدؐ ہیں جنہیں اللہ نے مقام محمود پر بٹھایا، علامہ طالب جوہری

شیعہ نیوز (کراچی) پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں مرکزی عشرہ مجالس بعنوان ’’مقام محمد ، صادق و حق‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طالب جوہری نے کہا کہ نبیؐ کو اللہ تعالی نے مقام محمود پر بٹھایا، ایک لمحے کے لئے بھی وہ مقام محمود سے نہیں اترے۔ علامہ طالب جوہری نے کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن میں محمدؐ کے دو نام محمد اور احمد لئے ہیں یعنی تعریف کیا گیا، سورج، چاند، ستارے اور کل کائنات کی تخلیق کے گواہ محمدؐ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روز قیامت اللہ تعالی انبیاء سے پوچھے گا کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی وہ پوری کی گئی یعنی انہوں نے تبلیغ کی، انبیاء علیہ السلام محمدؐ سے کہیں گے کہ آپ گواہی دیں کہ ہم نے تبلیغ کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button