پاکستانی شیعہ خبریں

اہلبیتؑ کے ذریعے ہی پیغمبر اکرمؐ کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے، علامہ ابوطالب طباطبائی

شیعہ نیوز (کراچی) بزم حسینی کے زیر اہتمام محرم الحرام کی چھٹی مجلس سے خالقدینا ہال میں رسالت اور مقام قرب کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابوطالب طباطبائی کہا کہ ’’سورہ آل عمران‘‘ کی آیات کے مطابق حضور اکرمؐ کی رسالت میں موجود کمال انسانی کا سلسلہ اتباع رسول کے ذریعے آگے بڑھے گا یعنی جو جتنا زیادہ متقی ہوگا اور جس کی سیرت جتنی زیادہ رسولؐ کی سیرت سے مشابہ ہوگی وہ اتنا ہی زیادہ حضورؐ کے قریب پہنچ سکتا ہے۔ علامہ ابوطالب طباطبائی نے مزید کہا کہ حضور اکرمؐ کی سیرت اور صفات کو دیکھنا ہو تو ہمیں حیات اہلبیتؑ پر نگاہ کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیتؑ کے ذریعے ہی پیغمبر اکرمؐ کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button