فیصل آباد، ضلعی پولیس نے آٹھویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا
شیعہ نیوز (فیصل آباد) ضلعی پولیس نے آٹھویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔آٹھویں محرم الحرام کو ضلع بھر میں164مجالس جن میں05اے کیٹگری ،11بی کیٹگری اور 148سی کیٹگری ہیں اور 65جلوس جن میں02اے کیٹگری،09بی کیٹگری اور 54سی کیٹگری نکالے جائیں گے۔جڑانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ46 مجالس جن میں اقبال ڈویژن میں43،صدر ڈویژن میں32،مدینہ ڈویژن میں24اور لائل پور ڈویژن میں19مجالس کا اہتما م ہوگا جبکہ آٹھویں محرم الحرام میں65جلوس جن میں جڑانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ22جلوس،مدینہ ڈویژن میں13، لائل پور ڈویژن میں04 ،اقبال ڈویژن میں17اورصدر ڈویژن میں09جلوس نکالے جائیں گے۔ جن کی سیکیورٹی کیلئے 05 ایس پی،13ڈی ایس پی،24انسپکٹر،166سب انسپکٹر،463اے ایس آئی اور3349 جوان تعینات کئے گئے ہے اور ایلیٹ فورس کی 15ٹیمیں بھی مجلس اور جلوس کے ارد گرد گشت کرتی رہیں گی ۔ جلوسوں کے لئے 04 پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے بندے کی شناخت اور سرچ کی جائے گی دوسرے مرحلے میں خواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ ،میٹل ڈیٹیکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔