Uncategorized

فیصل آباد، محرم الحرام میں شہدائے کربلا کی بھوک و پیاس کی یاد میں مختلف اقسام کی نیاز کی تقسیم

شیعہ نیوز (فیصل آباد) محرم الحرام میں شہدائے کربلا کی یاد میں مختلف اقسام کی نیاز تقسیم کی جاتی ہے ،’’کجیاں ٹھوٹھیاں ‘‘ تقسیم کرنا پنجاب کی معاشرتی روایات کی عکاسی کرتا ہے ،دور جدید کے بدلتے تقاضوں کے باوجو د اس سال محرم الحرام میں کجیوں ٹھوٹھیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،شہر کے مختلف مقامات پر کجیوں ٹھوٹھیوں کے ڈھیر وں پر رش دیکھنے میں آرہا ہے ، تاریخ دانوں کے مطابق نیاز تقسیم کرنے کے لئے کجیوں ٹھوٹھیوں کے استعمال کی روایات میں کوئی ثبوت تو نہیں پائے جاتے البتہ یہ روایت پاکستان بالخصوص پنجاب میں کئی سوسال سے چل رہی ہے مٹی کے بنے ان چھوٹے برتنوں میں ایک پلیٹ ہوتی ہے جسے ٹھوٹھی کہا جاتا ہے جبکہ دوسری ہانڈی ہوتی ہے جسے کجی کہا جاتا ہے ،لوگ عشرہ محرم کے دوران بالخصوص نویں اور دسویں محرم کو کھیر اور میٹھا شربت یا حلوہ اور دودھ بنا کر ان کجیوں ٹھوٹھیوں میں ڈال کر تقسیم کرتے ہیں،بچے انتہائی شوق سے کجیوں ٹھوٹھیوں میں نیاز لینے ہنچتے ہیں اور بعدازاں ان چھوٹے برتنوں کے مختلف اقسام کے کھلونے بنا کر کھیلتے ہیں، اس محر م میں کجیوں ٹھوٹھیوں پر بھی مہنگائی کے اثرات نظر آرہے۔گذشتہ برس دوروپے میں فروخت ہونے والے جوڑے کے دام اس بار پانچ روپے فی جوڑا ہوگئے ہیں پھر بھی خریدار انتہائی شوق سے خرید کر تقسیم کررہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button