پاکستانی شیعہ خبریں

حیدرآباد، یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوگا

شیعہ نیوز (حیدرآباد)  ملک کے دیگر حصوں کی طرح حیدرآباد میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا، موبائل سروس بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس قدم گاہ مولا علی سے انجمن حیدری کے زیر اہتمام برآمد ہوگا جو اسٹیشن روڈ الرحیم سے ہوتا ہوا کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا جبکہ دوسرا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گاڑی کھاتہ سے نکالا جائے جو مرکزی جلوس میں شامل ہوجائے گا۔ جلوس کے اختتام پر مجلس شام غریباں ہوگی اس کے علاوہ تعزیوں، ذوالجناح اور علم کے جلوس بھی شہر بھر سے نکالے جائیں گے جو آخر میں اسٹیشن روڈ پہنچیں گے۔ عاشورہ پرسیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، جلوس کی گذرگاہوں کو خاردار باڑ لگا کر سیل کردیا گیا ہے، شہر میں 18 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا جس کی نگرانی پر پولیس و رینجرز اہلکار تعینات ہیں جلوسوں کو مانیٹر کرنے کے لئے تین کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں، جلوسوں کی گذرگاہوں پر پچاس سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جلوس کے راستوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیکنگ کی جائے گی، جلوس میں شامل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹ سے گذرا جائے گا، 10 محرم کو شہر میں موبائل سروس بند رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button