Uncategorized

لاہور، صدر کینٹ سے اہلسنت برادری کا جلوس تعزیہ اختتام پذیر ہوگیا

شیعہ نیوز (لاہور)  عاشور کے روز صدر بازار کینٹ سے برآمد ہونے والا لاہور کی تاریخ میں مثالی جلوس تعزیہ بھی اختتام پذیر ہو گیا۔ صدر بازار سے اہل سنت تعزیے کا یہ جلوس نکالتے ہیں۔ صدر بازار سے برآمد ہونے والا تعزیہ کا یہ جلوس اپنے مقرر راستوں سے ہوتا ہوا بہادر شاہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں اہل سنت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہدائے کربلا کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ لاہور میں برسوں سے اہل سنت تعزیے کا یہ جلوس نکال رہے ہیں۔ جلوس میں اہل سنت کے ساتھ اہل تشیع بھی شریک ہوتے ہیں اور شیعہ سنی اتحاد کا مظہر یہ جلوس پاکستان کی تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button